Time 09 اگست ، 2024
پاکستان

خواجہ آصف اولمپئن ارشد ندیم کو مبارکباد کے ساتھ کھیلوں کی ایسوسی ایشنز پر برس پڑے

خواجہ آصف اولمپئن ارشد ندیم کو مبارکباد کے ساتھ کھیلوں کی ایسوسی ایشنز پر برس پڑے
اولمپکس کے چیئرمین بوڑھے ہوگئے مگر جان نہیں چھوڑتے، ہمارے یہاں جو اولمپکس کے ادارے ہیں جو یہاں بیٹھ جاتا ہے وہ بیٹھ ہی جاتا ہے: وزیر دفاع/ فوٹو قومی اسمبلی

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارشد ندیم کو جیت کی مبارکباد کے ساتھ ہی کھیلوں کی ایسوسی ایشنز پر برس پڑے۔

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جتنی سیاست اولمپکس، ہاکی اور فٹبال میں ہے اتنی ہم سیاستدان نہیں کرتے،ارشد ندیم نے قوم کا سر بلند کیا ہے اور 3 دہائیوں کے بعد پاکستان کو گولڈ ملا، جس طرح بے سرو سامانی میں ہمارے ہیروز جدوجہد کرتے ہیں وہ ہم سب کو معلوم ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اولمپکس کے چیئرمین بوڑھے ہوگئے مگر جان نہیں چھوڑتے، ہمارے یہاں جو اولمپکس کے ادارے ہیں جو یہاں بیٹھ جاتا ہے وہ بیٹھ ہی جاتا ہے۔

خواجہ آصف کی تقریر کے دوران ہی ایوان میں آواز آئی کہ وہ جان چھوڑ گئے، اس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ چلیں مبارک ہو انہیں بھی میڈل دے دیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے سوا کسی کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں، ہاکی کی یہ حالت ہے کہ کہیں ایک دوسرے کو ہی ہاکیاں نہ مارنے لگ جائیں، فٹ بال کی صورتحال بھی ایسی ہی ہے، وہاں سے پیسے آتے ہیں یہاں ہڑپ ہوجاتے ہیں، فٹبال کا اسٹڈیم بنایا تھا وہ سیلاب میں بہہ گیا۔

مزید خبریں :