Time 09 اگست ، 2024
انٹرٹینمنٹ

بھارتی سپریم کورٹ میں کرن راؤ کی فلم کی اسپیشل اسکریننگ، ججز اور عامر خان نے مل کر فلم دیکھی

بھارتی سپریم کورٹ میں کرن راؤ کی فلم کی اسپیشل اسکریننگ، ججز اور عامر خان نے مل کر فلم دیکھی
فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارت کی سپریم کورٹ میں جمعہ کو بالی وڈ اداکار عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'لاپتا لیڈیز 'کی اسپیشل اسکریننگ کی گئی۔

نئی دلی میں بھارتی سپریم کورٹ میں جمعہ کو ایک انتہائی غیر متوقع تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فلم 'لاپتا لیڈیز' کی خصوصی اسکریننگ ہوئی۔

 یہ فلم سپریم کورٹ کے ججز، ان کے اہل خانہ اور رجسٹری کے حکام کو دکھائی گئی، جس کا مقصد صنفی مساوات کے بارے میں آگاہی دینا تھا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ منفرد تقریب بھارتی سپریم کورٹ کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی طور پر منعقد ہوئی۔

جمعہ کو فلم کے پروڈیوسر عامر خان اور ہدایت کار کرن راؤ بھی بھارتی سپریم کورٹ پہنچے اور انہوں نے چیف جسٹس اور دیگر ججز اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ فلم دیکھی۔

واضح رہے کہ مارچ 2024 میں ریلیز ہونے والی فلم لاپتا لیڈیز کی ہدایتکاری کرن راؤ جبکہ یہ فلم عامر خان اور جیوتی نے پروڈیوس کی۔

فلم لاپتا لیڈیز 2 دلہنوں کی کہانی پر مبنی ہے جو اپنے شوہروں  کے ساتھ سسرال جاتے ہوئے ٹرین میں ایک دوسرے سے بدل جاتی ہیں۔

مزید خبریں :