10 اگست ، 2024
کراچی میں ٹی بی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
کنسلٹنٹ فزیشن جناح اسپتال ڈاکٹر عمر سلطان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ سے ٹی بی کے ہر 4 میں سے3 ٹیسٹ مثبت آرہے ہیں جبکہ پہلےٹی بی کے چار میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آتا تھا۔
ڈاکٹر عمر سلطان کے مطابق ٹی بی کے کیسز انڈسٹریل ایریا سے زیادہ رپورٹ ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فضائی آلودگی ٹی بی پھیلنے کی ایک بڑی وجہ ہے جبکہ ادویات کا مکمل کورس نہ کرنا بھی ٹی بی کے پھیلاؤ کی وجہ بن رہا ہے۔