صحت و سائنس
31 مارچ ، 2012

پاکستان میں سالانہ 4 لاکھ 20 ہزار ٹی بی کے نئے کیسز، رپورٹ

پاکستان میں سالانہ 4 لاکھ 20 ہزار ٹی بی کے نئے کیسز، رپورٹ

اسلام آباد … ملک میں ہر سال 4 لاکھ 20 ہزار ٹی بی کے نئے کیسز سامنے آرہے ہیں جس کے باعث پاکستان ٹی بی کے انتہائی شکار 22 ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میر ہزار خان بجارانی نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ ٹی بی کو کنٹرول کرنے میں سب سے بڑا مسئلہ صوبائی سطح پر کاوشوں کا عدم تسلسل اور لیبارٹریز کا فقدان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ٹی بی فری بنانے کیلئے ہر سال 4 لاکھ سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے اور ٹھیک ہونیوالے مریضوں کی شرح 90 فیصد سے زیادہ ہے ۔

مزید خبریں :