11 اگست ، 2024
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے التابعین اسکول پر ہلاکت خیز حملے پر امریکا نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
امریکا کا کہنا ہے کہ غزہ کے اسکول پر حملے سے متعلق اسرائیلی حکام سے رابطے میں ہیں، اسرائیل نے کہا ہے کہ حملے میں حماس کے اعلیٰ حکام کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی حکام سے اس سلسلے میں مزید معلومات لے رہے ہیں۔
دوسری جانب نشانہ بنائی گئی عمارت میں حماس نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ہونے کا اسرائیلی دعویٰ مسترد کردیا۔
واضح رہے گزشتہ روز اسکول پر اسرائیلی حملے میں120 فلسطینی شہید ہوگئے تھے، گزشتہ برس اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک39 ہزار 700 فلسطینی سے زائد شہید اور 91 ہزار 700 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔