12 اگست ، 2024
پاکستانی کوہ پیما محمد مراد سدپارہ براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران شدید زخمی ہو گئے، مقامی کوہ پیماؤں کی ٹیم انہیں ریسکیو کرنے کیلئے آج رات روانہ ہوگی۔
محمد مراد سد پارہ نے کے ٹو کی انتہائی بلندی سے گزشتہ سال جاں بحق ہونے والے حسن شگری کی میت کو بھی اتارا تھا۔
مراد حسن پرتگالی خاتون کوہ پیما کے ہمراہ گزشتہ ہفتے براڈ پیک کی مہم جوئی کیلئے روانہ ہوئےتھے، جہاں ہفتے کے روز کیمپ ون کے مقام پر سر پر پتھر لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگئے۔
ساجد سدپارہ اور نائلہ کیانی سمیت دیگر کوہ پیماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ مراد سدپارہ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا جائے۔
محمد مراد سدپارہ رواں سال کے ٹو کلین اپ ایکسپڈیشن کی بھی قیادت کر رہے تھے، محمد مراد سدپارہ کے ٹو سمیت 4 پہاڑ سر کر چکے ہیں۔