Time 12 اگست ، 2024
کھیل

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے حریف بھارت کے نیرج چوپڑا کا گھر کیسا ہے؟ ویڈیو سامنے آگئی

پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلے میں دوسرے نمبر پر آکر سلور میڈل جیتنے والے بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کے عالیشان گھر کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیرج چوپڑا کا یہ گھر ریاست ہریانہ کے شہر پانی پت میں ہے جو کہ تین منزلوں پر مشتمل ہے۔

رپورٹس کے مطابق نیرج اس گھر میں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ رہتے ہیں، اس گھر میں ان کی کامیابی پر ملنے والے ایوارڈز اور اسپورٹس کے لیے کچھ کمرے مختص کیے گئے ہیں۔

نیرج چوپڑا کو نئے برانڈز کی گاڑیوں اور  موٹر سائیکلوں کا بہت شوق ہے اور ان کے گھر کے گیراج میں متعدد گاڑیاں اور ہیوی بائیکس کھڑی ہیں، اس کے علاوہ ان کے گھر میں ایک بہت بڑا لان بھی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیرج چوپڑا کے پاس اعلیٰ نسل کا کتا 'گولڈن ریٹریور' بھی ہے جس کا انہوں نے نام 'ٹوکیو' رکھا ہے۔

نیرج نے کتے کا نام ٹوکیو اس لیے رکھا کیونکہ انہوں نے ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا جب کہ اب پیرس اولمپکس میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل حاصل کیا اور نیرج نے سلور میڈل لیا۔

مزید خبریں :