Time 14 اگست ، 2024
دلچسپ و عجیب

امریکی کسان نے دنیا کا سب سے بڑا بینگن اگا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

امریکی کسان نے دنیا کا سب سے بڑا بینگن اگا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
امریکی ریاست آئیوا سے تعلق رکھنے والے کسان ڈیو بینیٹ نے دنیا کا سب سے وزنی بینگن اگا کر توجہ حاصل کی/ فوٹو گنیز ورلڈ ریکارڈ

امریکی کسان نے دنیا کا سب سے بھاری بھرکم بینگن اگا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق امریکی ریاست آئیوا سے تعلق رکھنے والے کسان ڈیو بینیٹ نے دنیا کا سب سے وزنی بینگن اگا کر توجہ حاصل کی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ  کا کہنا ہےکہ کسان نے رواں سال اپریل کے مہینے میں بینگن کا بیج بویا تھا اور 31 جولائی کو اس بیج کا پھل پایا جس کا وزن 3.778 کلو گرام ہے۔

اس بینگن کی گولائی 71.12 سینٹی میٹر ہے اور تنے سے لے کر پیندے تک لمبائی 35.56 سینٹی میٹر جب کہ تنے سے پھول تک گول پیمائش 81.9 سینٹی میٹر ہے۔

باغبانی کا شوق رکھنے والا کسان ڈیو بینیٹ 4 سال سے بڑے بینگن اگا رہے ہیں اور 2022 میں انہوں نے 2.54 کلو کا بینگن  تیار کیا تھا۔

اس کے علاوہ کسان بینگن کے ساتھ ساتھ پھلوں اور سبزیوں کی کئی دوسری اقسام (کدو، لوکی اور خربوزے) سمیت کرسنتھیممز (پھول والا پودا)  بھی اگاتے ہیں۔

مزید خبریں :