14 اگست ، 2024
میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں تو آپ کے خیال میں وہ اپنی اہلیہ کو کیا تحفہ دے سکتے ہیں؟
مارک زکربرگ کی جانب سے ان کی اہلیہ پریسیلا چن کو دیا گیا ایک تحفہ انٹرنیٹ پر وائرل ہوا ہے کیونکہ وہ کچھ زیادہ ہی حیران کن ہے۔
مارک زکربرگ نے اپنی اہلیہ کو ان سے ملتا جلتا قد آدم مجسمہ تحفے میں دیا ہے جو امریکی آرٹسٹ Daniel Arshasm نے تیار کیا۔
یہ مجسمہ ماک زکربرگ کے گھر کے احاطے میں رکھا ہوا ہے اور اس کی تصاویر مارک زکربرگ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔
ایک تصویر میں پریسیلا چن مجسمے کے ساتھ کھڑی کافی پی رہی ہیں جبکہ دوسری فوٹو میں مجسمے کا چہرہ دکھایا گیا ہے۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں مارک زکربرگ نے لکھا کہ وہ اہلیہ کے مجسمے تیار کرنے کی رومی روایت کو پھر زندہ کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ مارک زکربرگ اور پریسیلا چن کی پہلی ملاقات 2003 میں ہارورڈ یونیورسٹی میں ہوئی تھی، جہاں یہ دونوں زیرتعلیم تھے۔
اس جوڑے نے 19 مئی 2012 کو شادی کی تھی اور ان کی 3 بیٹیاں ہیں۔