Time 14 اگست ، 2024
صحت و سائنس

کراچی میں رواں سال کانگو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

کراچی میں رواں سال کانگو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا
ماہرین کے مطابق کانگو جان لیوا وائرس ہے، فوٹو: فائل

کراچی میں رواں سال کا پہلا کانگو  وائرس کیس رپورٹ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں سال کا پہلا کانگو وائرس کیس جناح اسپتال میں رپورٹ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کل مریض کو بخار اور ڈائریا کے سبب اسپتال لایا گیا تھا۔ مریض کا کانگو ٹیسٹ مثبت آیا ہے، مریض کی عمر 32 سال ہے۔

متاثرہ مریض کو تشویش ناک حالت میں اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا۔

ماہرین کے مطابق کانگو جان لیوا وائرس ہے اور اس سے بچاؤ کے امکانات صرف 10 فیصد ہیں،کانگو وائرس جانوروں سے انسان اور انسان سے انسان میں منتقل ہوتا ہے۔ مسوڑوں، ناک اور فضلے میں خون آنا اور  تیز بخار کانگو وائرس کی علامات ہیں۔


مزید خبریں :