15 اگست ، 2024
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شمار ناصرف خوبصورت بلکہ خوش لباس سیاستدانوں میں ہوتا ہے جس کا اعتراف ان کے حمایتوں کے ساتھ ان کے مخالفین بھی کرتے ہیں۔
گزشتہ روز جشن آزادی کے موقع پر بھی مریم نواز کو منفرد انداز اپنائے دیکھا گیا۔
مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی اور پرچم کشائی کی تقریب کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جشن آزادی کی مناسبت سے سفید لباس کا انتخاب کیا۔
مریم نواز کے خوبصورت سفید لباس کے دوپٹے پر سبز بارڈر اور پرچم کا پرنٹ تھا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس لباس کی قیمت کیا ہے؟
مریم نواز نے 14 اگست کے روز پرنیان بائے عائشہ کا سفید اور ہرے رنگ کے امتزاج سے تیار سوٹ زیب تن کیا تھا، برانڈ کے سوشل میڈیا پیج پر مریم نواز کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔
برانڈ کی ویب سائٹ پر اس سوٹ کی قیمت 34 ہزار 999 پاکستانی روپے درج ہے۔
دوسری جانب مریم نواز اور ان کی کابینہ کی خواتین وزرا نے سفید اور سبز رنگوں کے امتزاج کا انتخاب کیا، صوبائی وزرا عظمیٰ بخاری اور مریم اورنگزیب نے سبز لباس پہنا تھا۔