Time 15 اگست ، 2024
پاکستان

فیض حمید کے اقدامات میں بانی پی ٹی آئی کی خواہش شامل تھی، عطا اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے اقدامات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی خواہش شامل تھی۔ 

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر  ان سب کو لیڈ کر رہے تھے۔

عطا تارڑ نے کہا یہ تمام وہ لوگ ہیں جنہوں نے انتشاری ٹولے کے ساتھ ملک کو نقصان پہنچایا، شواہد آنے کا سلسلہ جاری ہے، لگتا یہ ہے کہ ابھی مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔ 

وزیر اطلاعات نے کہا کہ جن لوگوں نے ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جانے کی کوششیں کیں وہ سب شکنجے میں آئیں گے۔ 

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی، شواہد سے پتا چلتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر بھی پیغام رسانی کر رہے تھے۔


مزید خبریں :