Time 16 اگست ، 2024
انٹرٹینمنٹ

رومانوی فلمیں پسند نہیں، ٹام کروز کی فلمیں شوق سے دیکھتا ہوں: شاہ رخ خان

رومانوی فلمیں پسند نہیں، ٹام کروز کی فلمیں شوق سے دیکھتا ہوں: شاہ رخ خان
مجھے سائنس اینڈ فیکشن فلمیں، ہیومن ڈرامہ، ڈسٹوپین ورلڈ فلمیں اور کارٹونز فلمیں پسند ہیں: بالی وڈ سپر اسٹار/ فائل فوٹو

بالی وڈ میں رومانس کی وجہ سے مشہور شاہ رخ خان خود ایکشن فلموں کے شوقین نکلے۔

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے انڈسٹری میں زیادہ تر رومانوی فلمیں کی ہیں جن میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے، دل تو پاگل ہے، رب نے بنا دی جوڑی، کچھ کچھ ہوتا ہے جیسی دیگر فلمیں شامل ہیں۔

تاہم سپر اسٹار نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں رومانوی فلمیں پسند نہیں ہیں۔

انٹرویو میں بالی وڈ اسٹار نے بتایا کہ مجھے ہالی وڈ اداکار ٹام کروز کی فلمیں پسند ہیں، محسوس کیا کہ میں نے کوئی بھی ایکشن فلم نہیں کی اس لیے فلم جوان اور پٹھان میں بطور ایکشن ہیرو کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں کوئی ایک خاص طرح کی فلم دیکھنا پسند نہیں کرتا، ایکشن فلمیں دیکھنے کا شوق ہے اور مجھے رومانوی فلمیں بہت کم پسند ہیں۔

 اداکار نے اپنی پسند کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سائنس اینڈ فیکشن فلمیں، ہیومن ڈرامہ، ڈسٹوپین ورلڈ فلمیں اور کارٹونز فلمیں پسند ہیں۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان اپنے آنے والے نئے پروجیکٹ ’کنگ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی شوٹنگ کا آغاز لندن میں ہو چکا ہے۔

مزید خبریں :