Geo News
Geo News

Time 16 اگست ، 2024
پاکستان

پنجاب: سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی

پنجاب: سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی
اساتذہ صبح 7 بج کر 45 منٹ پر آئیں گے اور دوپہرڈھائی بجے چھٹی ہوگی: نوٹیفکیشن/ فائل فوٹو

لاہور: پنجاب بھر میں سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی۔

صوبائی محکمہ تعلیم نے اساتذہ کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ صبح 7 بج کر 45 منٹ پر آئیں گے اور دوپہرڈھائی بجے چھٹی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز اساتذہ کی چھٹی دوپہر ساڑھے 12 بجے ہوگی اور ہفتے کو اساتذہ صبح 9 سے دوپہر 12 بجے تک ڈیوٹی دیں گے۔

واضح رہے کہ پہلے اساتذہ کو 3 بجے تک اسکول میں رکنے کی ہدایات تھیں۔

مزید خبریں :