Time 16 اگست ، 2024
پاکستان

خیبرپختونخوا کے بعد پی ٹی آئی پنجاب بھی اختلافات کا شکار، 2 گروپوں میں تقسیم

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں بھی اختلافات سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب پارٹی معاملات پر دوگروپوں میں تقسیم ہوگئی، حافظ فرحت عباس کو پارلیمانی لیڈر بنانے پر پی ٹی آئی پنجاب اختلافات کا شکار ہے۔

پارٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ ایک گروپ نےبانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرکے فرحت عباس کو تبدیل کرایا۔

ذرائع نے بتایاکہ حماد اظہر مخالف گروپ علی امتیاز وڑائچ کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کروایا۔

ذرائع کے مطابق حماد اظہرنے پنجاب کے معاملات پر اعتماد میں نہ لیےجانے پر صوبائی صدارت چھوڑی، چوہدری اصغرگجر سے لاہور کی صدارت واپس لینے کی بھی حماد اظہر نے مخالفت کی۔

وہیں خیبرپختونخوا میں وزیر برائے کیمونیکیشن اینڈ ورکس کو ہٹانے کے معاملے پر پی ٹی آئی میں شدید اختلافات سامنے آگئے۔ پی ٹی آئی رہنما عاطف خان اور جنید اکبر ہٹائے جانے والے وزیر شکیل خان کے حق میں بول پڑے۔

سابق صوبائی وزیر اور رکن قومی اسمبلی عاطف خان نے ایک بیان میں کہا کہ شکیل خان 10 سال کابینہ میں ساتھ رہے، آج تک ان سے زیادہ ایماندار وزیر نہیں دیکھا۔

مزید خبریں :