Geo News
Geo News

Time 16 اگست ، 2024
پاکستان

سندھ حکومت نے 20 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

سندھ حکومت نے 20 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
20 اگست بروز منگل کو عام تعطیل ہوگی، سندھ حکومت کا نوٹیفکیشن جاری— فوٹو:فائل

سندھ حکومت نے 20 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت نے صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 20 اگست بروز منگل کو عام تعطیل ہوگی۔

واضح رہے کہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے تین روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات ہر سال 14 صفر سے ان کی آخری آرام گاہ والے شہر بھٹ شاہ میں منعقد کی جاتی ہیں۔

سرکاری تقریبات میں شاہ لطیف ادبی کانفرنس، روایتی سندھی کشتی ’’ملاکھڑو‘‘ کے مقابلے، صوفیانہ محفل موسیقی کا انعقاد، زرعی اور صنعتی نمائشیں، ثقافتی اشیا کی تشہیر و ترویج کیلئے ثقافتی ولیج کا قیام اور سندھ کے سب سے بڑے سرکاری ایوارڈ ’’شاہ لطیف ایوارڈ‘‘ کی تقریب تقسیم شامل ہیں۔ 

مزید خبریں :