Time 17 اگست ، 2024
انٹرٹینمنٹ

بھارت میں خواتین، بچے اور جانور محفوظ نہیں: جان ابراہم بھی چیخ اٹھے

بھارت میں خواتین، بچے اور جانور محفوظ نہیں: جان ابراہم بھی چیخ اٹھے
ایک ہفتے قبل بھارت کے شہر کلکتہ میں ایک 31 سالہ لیڈی ٹرینی ڈاکٹر کی لاش میڈیکل کالج کے کمرے سے ملی تھی— فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکار جان ابراہم نے کہا ہے کہ بھارت میں خواتین، بچے اور جانور محفوظ نہیں۔

ایک ہفتے قبل بھارت کے شہر کلکتہ میں ایک 31 سالہ لیڈی ٹرینی ڈاکٹر کی لاش میڈیکل کالج کے کمرے سے ملی تھی۔

لاش کے پوسٹ مارٹم میں خاتون ڈاکٹر سے زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد مختلف اسپتالوں میں ڈاکٹرز نے کام چھوڑ دیا تھا اور بڑے پیمانے پر مظاہرے بھی کیے گئے تھے۔

اِس وقت بالی وڈ سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اس بہیمانہ قتل کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ بالی وڈ اداکار جان ابراہم نے بھی حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بھارت میں خواتین سے ہونے والے زیادتی کے واقعات پر بات کی ہے۔

جان ابراہم کا کہنا تھاکہ بھارت میں خواتین، بچے اور جانور محفوظ نہیں ہیں، یہ بہت افسوس کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی مردوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ خواتین کے ساتھ کیسا برتاؤ کرنا چاہیے اور یہ بہت اہم ہے، ہر عورت کیلئے ایک آدمی کو محافظ ہونا چاہیے کیونکہ میں ہندوستان سے پیار کرتا ہوں۔

بالی وڈ اداکار کا کہنا تھاکہ میں بھارت لور ہوں اور بہت ضروری ہے کہ میں بھارت پر تنقید کروں، حب الوطنی اور جنگوازم میں فرق ہے، میرا بھارت مہان کہنے سے آپ بھارت لور نہیں بنتے، آپ جب ہی بھارت لور بنیں گے جب آپ سوسائٹی میں تبدیلی لائیں گے۔

مزید خبریں :