Time 17 اگست ، 2024
دنیا

غزہ میں 25 سال بعد پولیو کا پہلا کیس رپورٹ

غزہ میں 25 سال بعد پولیو کا پہلا کیس رپورٹ
پولیو کیس غزہ کے علاقے دیرالبلح میں رپورٹ ہوا ہے اور پولیو متاثرہ 10 ماہ کے بچے نے پولیو کی کوئی ویکسین نہیں لی: غزہ وزارت صحت— فوٹو:فائل

مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں 25 سال بعد پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق پولیو کیس غزہ کے علاقے دیرالبلح میں رپورٹ ہوا ہے اور پولیو متاثرہ 10 ماہ کے بچے نے پولیو کی کوئی ویکسین نہیں لی۔

یونیسیف خان یونس اور دیرالبلح سے حاصل نمونوں میں پولیو وائرس رپورٹ کرچکا تھا۔ دوسری جاب اقوام متحدہ نے غزہ میں پولیو ویکسینیشن کیلئے 7 روزہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں پولیوکیس کی تصدیق غزہ اور پڑوسی ممالک کیلئے ایک اور خطرہ ہے۔

مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے یواین ایجنسیوں کے انسدادپولیو مہم کے لیے 7 روزہ جنگ بندی مطالبے کا خیرمقدم کیا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور 92 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

مزید خبریں :