Time 19 اگست ، 2024
کاروبار

28 اگست کی ہڑتال کسی سیاسی جماعت کی نہیں صرف اور صرف تاجروں کی ہے: صدر انجمن تاجران

28 اگست کی ہڑتال کسی سیاسی جماعت کی نہیں صرف اور صرف تاجروں کی ہے: صدر انجمن تاجران
پاکستان میں تاجروں پر غیر قانونی ٹیکس واپس لیے جائیں، اجمل بلوچ، فوٹو: فائل

اسلام آباد: آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ کا کہنا ہےکہ 28 اگست کی ہڑتال  کسی سیاسی جماعت کی نہیں صرف  اور  صرف تاجروں کی ہے، 28 اگست کو  پورے پاکستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائےگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ 28 اگست کو  پورے پاکستان میں  شٹر ڈاؤن  ہڑتال کی جائےگی، 28 اگست کو  ملک میں تمام چھوٹی بڑی دکانیں  بند رہیں گی، ہول سیل مارکیٹ کے تاجروں نے بھی 28 اگست کی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ تاجر دوست اسکیم کے ذریعے تاجروں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے، ہڑتال کسی سیاسی جماعت کی نہیں صرف اور صرف تاجروں کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران اپنے اخراجات کم کرنےکو تیار نہیں، پاکستان میں تاجروں پر غیر قانونی ٹیکس واپس لیے جائیں۔

مزید خبریں :