20 اگست ، 2024
کینیا میں 42 خواتین کے قتل کا اعتراف کرنے والا سیریل کلر پولیس حراست سے فرار ہوگیا۔
کینیا کے دارالحکومت نیروبی کی پولیس کا کہنا ہے کہ 33 سالہ جومایسی خلیسیا دیگر 12 قیدیوں کے ساتھ حوaلات سے فرار ہوا جس کی تلاش جاری ہے۔
جومایسی خلیسیا کو رواں سال نیروبی کی ایک ڈمپنگ سائٹ سے 9 خواتین کی مسخ شدہ لاشیں ملنے کے بعد 15 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق جومایسی خلیسیا نے 2022 سے اب تک اپنی بیوی سمیت 42 خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتاری کے وقت سیریل کلر کے گھر سے اہم شواہد ملے تھے جن میں10 موبائل فون، 1 لیپ ٹاپ، چادر، شناختی کارڈ اور خواتین کے کپڑے شامل تھے۔
ملزم کے گھر سے ایک چھرا بھی برآمد ہوا تھا جسے آلہ قتل سمجھا گیا، اس کے علاوہ ملزم کے گھر سے 9 بوریاں بھی برآمد ہوئی تھیں۔