جرائم

کراچی: حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار

کراچی: حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار
ملزم سے 75 لاکھ 70 ہزار پاکستانی روپے اور 5 ہزار مریکی ڈالر بھی برآمد ہوئے: ترجمان ایف آئی اے

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

  ایف آئی اے حکام کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل نے کراچی میں طارق روڈ سے ملزم محمد جنید کو گرفتار کیا، ملزم طارق روڈ پر واقع دبئی سینٹر میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کا کاروبار کر رہا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی اور چھاپے کے دوران ملزم سے 75 لاکھ 70 ہزار پاکستانی روپے اور 5 ہزار امریکی ڈالر بھی برآمد ہوئے۔ 

ایف آئی اے حکام کا بتانا ہے کہ ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا اور برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام کے تحت ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے  بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :