Time 21 اگست ، 2024
پاکستان

کارساز حادثہ: مریضہ کو نفسیاتی رہنمائی کی ضرورت نہیں، ماہرنفیسات کی رائے کے بعد اسپتال سے فارغ

کارساز حادثہ: مریضہ کو نفسیاتی رہنمائی کی ضرورت نہیں، ماہرنفیسات کی رائے کے بعد اسپتال سے فارغ
ملزمہ کے اہلخانہ نے بتایا وہ ذہنی مریض ہے تاہم اہلخانہ مریضہ کے حوالے سے کوئی ریکارڈ پیش نہ کرسکے: سربراہ شعبہ نفسیات جناح اسپتال/ اسکرین گریب

کراچی: جناح اسپتال کے ماہر نفسیات نے کارساز ٹریفک حادثہ کیس میں نامزد خاتون کو ماہر نفسیات کی رائے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات کے سربراہ ڈاکٹر چنی لال نے کہا کہ 19 اگست کو ملزمہ کو جناح اسپتال لایا گیا تھا،  مریضہ کو جب اسپتال لایا گیا تو حالت ٹھیک نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ ملزمہ کے اہلخانہ نے بتایا وہ ذہنی مریض ہے تاہم اہلخانہ مریضہ کے حوالے سے کوئی ریکارڈ پیش نہ کرسکے، مریضہ کی فی الحال نفسیاتی رہنمائی کی ضرورت نہیں۔

سربراہ شعبہ نفسیات  کا کہنا تھا کہ مریضہ نے اسپتال میں اپنے آپ کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کی لہٰذا اب مریضہ کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔


مزید خبریں :