Time 21 اگست ، 2024
کھیل

بابر اعظم ہوم ٹیسٹ میں پہلی بار بغیر رن بنائے آؤٹ

بابر اعظم ہوم ٹیسٹ میں پہلی بار بغیر رن بنائے آؤٹ
بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم 2 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے صفر پر آؤٹ ہوئے__فوٹو: اسکرین گریب

بنگلا دیش کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر بغیر رن بنائے آوٹ ہوگئے۔

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم 2 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے صفر پر آؤٹ ہوئے۔

علم میں رہے کہ بابر اعظم نے ہوم گراؤنڈ پر14 ٹیسٹ میں 24اننگز کھیلی ہیں، راولپنڈی میں بابر اعظم کا کیرئیر میں ڈک تین سال اور 36 اننگز بعد پہلا ڈک ہوا۔

خیال رہے کہ مجموعی طور پر بابر اعظم 53 ٹیسٹ کی 95 اننگز میں سے 8 مرتبہ صفر پر آوٹ ہوئے ہیں, اس سے قبل تمام 7 ڈک پاکستان سے باہر ہوئے تھے۔


مزید خبریں :