Geo News
Geo News

پاکستان

مختلف ائیرپورٹس سے 26 غیر ملکی پروازوں کی آمد اور روانگی تاخیر کا شکار

مختلف ائیرپورٹس سے  26 غیر ملکی پروازوں کی آمد اور روانگی  تاخیر  کا شکار
 کراچی لاہور سے جدہ کیلئے پی آئی اے کی 2 پروازیں منسوخ ہوگئیں/ فائل فوٹو

ملک بھر کے مختلف ائیر پورٹس سے  26 غیر ملکی پروازوں کی آمد اور روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی لاہور سے جدہ کیلئے پی آئی اے کی 2 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

دوسری جانب کراچی جدہ نجی ائیر لائن کی 2 پروازیں ساڑھے 4 گھنٹے، دبئی کراچی کی غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز 3 گھنٹے، غیر ملکی ائیرلائن کی دمشق کراچی کی پروازیں 2 گھنٹے، دبئی لاہور کی نجی ائیر کی پرواز  شیڈول سے 8 گھنٹےاور  لاہور سے جدہ، استنبول، کویت سٹی کی 4 پروازیں ایک سے زائد گھنٹہ تاخیر کا شکار ہیں۔

بحرین سیالکوٹ کی غیر ملکی پروازیں 2 گھنٹے، اسلام آباد جدہ پرواز 3 گھنٹے، اسلام آباد بحرین کی گلف ائیر کی پرواز ایک گھنٹہ، پی آئی اے کی اسلام آباد کوالالمپور کی پرواز ایک گھنٹہ اور اسلام آباد شارجہ کی نجی ائیر لائن کی پرواز ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

مزید خبریں :