Time 22 اگست ، 2024
کھیل

حسن علی کو کہنی کی انجری، واروکشائر کاؤنٹی نے علاج کی حامی بھرلی

حسن علی کو کہنی کی انجری، واروکشائر کاؤنٹی نے علاج کی حامی بھرلی
پی سی بی کا مؤقف ہےکہ حسن علی کاؤنٹی کرکٹ کے دوران زخمی ہوئے ہیں اس لیے ان کا علاج کاؤنٹی کرائے: ذرائع/ فائل فوٹو

قومی کرکٹر حسن علی کی کہنی کے علاج کی تمام تر ذ مہ داری انگلینڈ کی واروکشائر کرکٹ کاؤنٹی نے اٹھانے کی حامی بھرلی۔

حسن علی رواں برس کاؤنٹی کرکٹ کے دوران واروکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے کہنی کی انجری کا شکار ہو ئے  تھے جس کے بعد فاسٹ بولر  مکمل میچز کھیلے بغیر وطن واپس آگئے تھے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ علاج کے لیے حسن علی نے پاکستان کرکٹ بورڈسے رابطہ کیا  تھا جس کے بعدپی سی بی  نے واروکشائر کاؤنٹی کو حسن علی کا علاج کرانے کا کہا تھا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کا مؤقف  ہےکہ حسن علی کاؤنٹی کرکٹ کے دوران زخمی ہوئے ہیں، کاؤنٹی کرکٹ کے دوران انجرڈ ہونے کی صورت میں علاج کی ذمہ داری واروکشائر کی بنتی ہے ۔

پی سی بی کا کہنا تھا کہ چونکہ حسن علی قومی ٹیم سے مکمل فٹ اور صحت مند کاؤنٹی کرکٹ کے لیے گئے تھے اس لیے اب ان کو مکمل فٹ اور صحت مند کرنا کاؤنٹی کی ذمہ داری ہے۔

واروکشائر نے پی سی بی کا مؤقف تسلیم کرتے ہو ئے تمام تر علاج کی ذمہ داری اٹھالی ہے  اور بتایا جارہا ہے کہ فاسٹ بولر حسن علی جلد علاج کے لیے انگلینڈ جائیں گے ۔

حسن علی کی  کہنی کی سرجری کی ضرورت پڑے یا ان کا ری ہیب ہو یہ تمام تر کام کاؤنٹی کرے گی اور کرکٹر کو مکمل فٹ کرکے پاکستان واپس بھیجے گی۔

مزید خبریں :