Time 22 اگست ، 2024
دنیا

بنگلادیش: سیلاب سے لاکھوں افراد محصور، طلبہ کا بھارت پر ڈیم سے پانی چھوڑنے کا الزام

بنگلادیش: سیلاب سے لاکھوں افراد محصور، طلبہ کا بھارت پر ڈیم سے پانی چھوڑنے کا الزام
بارشوں اور سیلاب سے فینی، مولوی بازار، حبی گنج، کوملا اور چٹاگانگ کے علاقے سب سے زیادہ متاثرہوئے— فوٹو: رائٹرز

بنگلادیش میں بارشوں اور سیلاب سے تقریباً 36 لاکھ افراد محصور اور دو افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی وزارت کا کہنا ہے کہ سیلاب سے گھروں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے، کئی علاقوں میں سڑکوں کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔

بارشوں اور سیلاب سے فینی، مولوی بازار، حبی گنج، کوملا اور چٹاگانگ کے علاقے سب سے زیادہ متاثرہوئے۔

بدھ کی رات ڈھاکا میں طلبا نے احتجاجی ریلیاں نکالیں جن میں الزام لگایا گیا کہ سیلاب  بھارت میں ڈیم کے سلوز گیٹس کھولنے کی وجہ سے آیا۔

بھارت کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ دعویٰ ’درست نہیں‘ کہ سیلاب گمتی ندی پر واقع دمبور ڈیم سے پانی چھوڑنے کی وجہ سے آیا۔

بھارت کی وزارت خارجہ نے کہاکہ بھارت اور بنگلادیش کے درمیان مشترکہ دریاؤں پر سیلاب ایک مشترکہ مسئلہ ہے جو دونوں ممالک کے لوگوں کو مشکلات سے دوچار کرتا ہے اور اسے حل کرنے کے لیے باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ بھارت کی مشرقی ریاست تری پورہ میں پچھلے 3 دن کی مسلسل بارشوں سے لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کے باعث 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :