Time 23 اگست ، 2024
انٹرٹینمنٹ

صفائی پر سمجھوتا نہیں، پاس سے گزرنے والے لوگوں کو سونگھتی ہوں : صبا قمر

صفائی پر سمجھوتا نہیں، پاس سے گزرنے والے لوگوں کو سونگھتی ہوں : صبا قمر
اگر مجھے کسی ڈیزائنر کے کپڑوں سے بھی بدبو آجائے تو میں وہ کپڑے پہننا پسند نہیں کرتی: مارننگ شو میں گفتگو/ فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ صبا قمر ماضی میں اپنی ایک خراب عادت کا اعتراف کرچکی ہیں۔

ماضی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں اداکارہ نے میزبان کے سوال پر بتایا تھا کہ ’میری ایک گندی عادت ہے کہ میں لوگوں کو سونگھتی ہوں‘۔

 اداکارہ نے بتایا تھا کہ’ میں اپنے پاس سے گزرنے والے لوگوں کو سونگھتی ہوں میری یہ عادت بہت گندی ہے  لیکن مجھے یہ بھی  پتا  ہے کہ میری ناک بہت تیز ہے‘۔

اس انٹرویو میں اداکارہ نے  یہ بھی کہا تھا کہ ’میں انتہائی صفائی پسند ہوں، صفائی پر سمجھوتا نہیں کرتی، اگر مجھے کسی ڈیزائنر کے کپڑوں سے بھی بدبو آجائے تو میں وہ کپڑے پہننا پسند نہیں کرتی، سیٹ پر کئی لوگ ڈیزائنر کے آئے ہوئے کپڑے پہن لیتے ہیں لیکن میں کروڑوں کی چیز بھی گندگی کے باعث چھوڑسکتی ہوں‘۔

مزید خبریں :