Geo News
Geo News

پاکستان
15 فروری ، 2013

لیاری گینگ وار مقدمات :متحدہ ارکان کا سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج

 لیاری گینگ وار مقدمات :متحدہ ارکان کا سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان اسمبلی نے لیاری گینگ وار کے مقدمات واپس لینے کے خلاف اسمبلی ہال کے باہر احتجاج کیا ۔متحدہ قومی موومنٹ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد کے سربراہی میں ان کے چیمبر ہوا جس میں احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔ جس کے بعد ایم کیوایم کے ارکان نے اسمبلی ہال کے باہراحتجاج کیا۔اس موقع پر ارکان نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر لیاری گینگ وار کے مقدمات واپس لینے خلاف احتجاجی نعرے درج تھے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر فیصل سبزواری نے کہا کہ سندھ حکومت صرف چند ووٹوں کے خاطر لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کے مقدمات واپس لے رہی ہے جو قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں نے شیرشاہ مارکیٹ کے11 تاجروں کو قتل کیا لیکن آج ان تمام دہشت گردوں کو معاف کیا جارہے۔

مزید خبریں :