15 فروری ، 2013
اسلام آباد…آئندہ عام انتخابات میں اُمیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال سے متعلق اُمور کو حتمی شکل دینے کے لئے الیکشن کمیشن کااجلاس 20 فروری کو طلب کر لیا گیا۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق اجلاس میں ا سٹیٹ بینک اور ایف بی آر کے چیئرمین بھی شریک ہوں گے جس میں امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال سے متعلق اُمور کو حتمی شکل دی جائے گی، اجلاس میں نیب حکام کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔