17 جنوری ، 2012
بیجنگ…چین نے قومی استحکام اورترقی کوبرقراررکھنے کیلئے پاکستان کی تمام سیاسی قوتوں کی حمایت کااعلان کیاہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی حالیہ صورت حال پر ایک پڑوسی دوست ملک کی حیثیت سے چین پاکستان کی تمام سیاسی قوتوں کی حمایت کرتاہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چین دیگرملکوں کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کے اصول پر عمل پیراہے اور پاکستان کی اقتصادی ترقی اور سماجی استحکام کیلئے تمام سیاسی قوتوں کی حمایت کرتا ہے تاکہ اتحاد اورہم آہنگی قائم رکھی جاسکے۔