24 اگست ، 2024
اسلام آباد ریگولیٹری اتھارٹی نے نجی لیب سے منکی پاکس ٹیسٹ کے معاملے پر ہدایات جاری کردیں۔
اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے پمز اسپتال کی جانب سے نجی ائیرلائن کی ائیرہوسٹس کا ٹیسٹ نجی لیبارٹری سے کرانے کے معاملے پر کہا کہ گزشتہ روز پمز اسپتال میں منکی پاکس کی مشتبہ مریضہ کا ٹیسٹ اسلام آباد کی نجی لیبارٹری سے کرایا گیا تھا۔
اتھارٹی کے مطابق نجی لیبارٹری نے خاتون کے ناک اور گلے کا سیمپل لیا جو غلط طریقہ کار ہے، منکی پاکس کے ٹیسٹ کے لیے سیمپل جِلد پر موجود دانوں اور زخموں سے لیے جاتے ہیں۔
اتھارٹی نے کہا کہ منکی پاکس کے سیمپل صرف قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں ٹیسٹ کیے جاسکتے ہیں۔
اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے اس سلسلے میں تمام اسپتالوں اور لیبارٹریوں کو احکامات جاری کر دیے۔