15 فروری ، 2013
دبئی…کراچی میں دنیا کی بلند ترین عمارت بنائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ابوظبی گروپ اور ملک ریاض کے درمیان 45 ارب ڈالرز کا معاہدہ ہوا ہے جس میں سے 35 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری سندھ میں کی جائے گی جبکہ 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری لاہور اور اسلام آباد میں کی جائے گی جس سے 25لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔ یہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی غیرملکی سرمایہ کاری ہے۔منصوبے کا نمایاں پہلو سمندر سے توانائی حاصل کرکے بجلی پیدا کرنا ہے، منصوبے کے تحت سمندر کے پانی کو پینے کے قابل بھی بنایا جائے گا، کراچی کی عمارت دبئی کے برج الخلیفہ سے بھی بلندہوگی۔