Time 26 اگست ، 2024
کھیل

ویڈیو: شکیب نے غصے میں رضوان کی جانب گیند کیوں پھینکی؟

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں کھیل کے 4 دنوں کے دوران مثبت انرجی دکھائی دی لیکن آخری دن ایک ناخوشگوار لمحہ دیکھنے میں آیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے قومی ٹیم کے خلاف 10 وکٹوں سے تاریخی فتح حاصل کی۔

پانچویں دن پاکستان کی اننگز کے دوران جب پاکستان کا اسکور 103 رنز پر4 کھلاڑی آؤٹ تھا، تب  یہ واقعہ 33ویں اوور میں پیش آیا جب شکیب الحسن کو اوور کی دوسری گیند کرانا تھی۔

بنگلادیشی آل راؤنڈر  گیند کرانے کے لیے آئے لیکن رضوان کھیلنے کے لیے تیار نہ تھے تو شکیب الحسن نے غصے میں گیند رضوان کی جانب پھینکی، محمد رضوان سیٹ ہو ہی رہے تھے کہ وہ بنگلادیش کے وکٹ کیپر لٹن داس سے گفتگو میں مصروف ہوگئے اور پھر جیسے ہی تیار ہونے لگے شکیب نے رضوان کی جانب گیند پھینک دی۔

یہ دیکھتے ہی کمنٹیٹرز نے بھی ایک دوسرے سے سوال کیا کہ 'یہ کیا تھا؟'

ساتھ ہی امپائر بھی شکیب سے کچھ کہتے دکھائی دیے، بظاہر ایسا لگ رہا تھا کہ وہ امپائر سے اپنے کیے کی معذرت کررہے ہیں۔

مزید خبریں :