Geo News
Geo News

پاکستان
15 فروری ، 2013

بھارت نے فوجی جوان اخلاق احمد کی میت پاکستان کے حوالے کردی

بھارت نے فوجی جوان اخلاق احمد کی میت پاکستان کے حوالے کردی

اسلام آباد … بھارت نے پاک فوج کے جوان اخلاق احمدکی میت پاکستان کے حوالے کردی ہے،م آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان اخلاق احمد کی تدفین ہفتے کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاوٴں میں کی جائے گی۔ پاک فوج کے جوان کی میت لام سیکٹر میں فلیگ میٹنگ کے دوران پاکستانی حکام کے حوالے کی گئی۔ فوجی جوان کو غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرنے پر جمعرات کی رات نوشہرہ سیکٹر میں بھارتی فوج نے قتل کردیا تھا۔ پاکستان نے بھارت سے اپنے فوجی کی لاش واپس کرنے کی درخواست کی تھی۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے اس واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے واقعے کی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اس طرح کا واقعہ دونوں ممالک میں پہلے سے موجود معاہدے کی خلاف ورزی ہے ۔

مزید خبریں :