26 اگست ، 2024
وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری غیرمنصفانہ سلیب سسٹم کے طویل سوال پر غصے میں آگئے۔
اویس لغاری نے سوال پوچھنے والے صحافی سے کہا کہ سوال کریں تقریر نہ کریں یا پھر ڈائس پر آجائیں، کمپنی سے کہوں گا کہ آپ سے پوچھ کر سلیب بنائیں۔
اویس لغاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے معاہدوں میں تبدیلی حکومت اور آئی پی پیز کے اتفاق سے ہی ہو سکتی ہے۔
وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے کہا کہ کیپسٹی پیمنٹ آئی پی پیز لگاتے وقت لیے گئے قرض، سود اور ریٹرن آن ایکویٹی کو کہتے ہیں، بجلی کی چوری ریاست اور عوام کے لیے برداشت کے قابل نہیں، بجلی چوری ختم کرنے پر کمپنیوں کو فری ہینڈ دیں گے۔