15 فروری ، 2013
ممبئی …آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کرکٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو چار وکٹ سے ہرا دیا ۔ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ نے چھ وکٹ پر 220 رنز بنائے۔ایمی سیٹرتھ وٹ 85 رنز بناکر نمایاں رہیں ،انگلینڈ کی جانب سے کول ون نے تین اور برنڈل نے دو کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔جواب میں انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف چھ وکٹ پر حاصل کرکے ورلڈکپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ،چارلٹ ایڈورڈز 106 رنز بناکر ناقابل شکست رہیں۔ایونٹ کا فائنل اتوار کو ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائیگا ۔