Geo News
Geo News

پاکستان
15 فروری ، 2013

کراچی : فائرنگ اور تشدد کے مختلف واقعات،6افراد ہلاک

کراچی : فائرنگ اور تشدد کے مختلف واقعات،6افراد ہلاک

کراچی …کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں آج بھی 6 افراد اپنی جان سے گئے،جبکہ گذشتہ روز کھوکھراپار میں زخمی ہونے والا ایک شخص بھی دوران علاج چل بسا۔ پولیس کے مطابق کورنگی نمبر6 میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ایک شخص ہلاک ہوگیا، سرجانی ٹاوٴن میں نالے سے ایک شخص کی لاش ملی، ولیکا اسپتال کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا،لانڈھی نمبر 4 سے بھی ایک نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔گذشتہ روز ملیر کے علاقے کھوکھراپار میں فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے چار افراد میں سے ایک شخص دوران علاج چل بسا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق قصبہ کالونی اور کورنگی مہران ٹاوٴن میں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا۔ فیڈرل بی ایریا میں گھر میں ڈکیتی کے دوران ڈاکووٴں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا۔

مزید خبریں :