Time 27 اگست ، 2024
انٹرٹینمنٹ

’تجربہ بتا رہی ہوں آپ ’ناں‘ نہیں کرسکتے‘: بھارتی اداکارہ کاسٹنگ کاؤچ پر چیخ اٹھیں

’تجربہ بتا رہی ہوں آپ ’ناں‘ نہیں کرسکتے‘: بھارتی اداکارہ کاسٹنگ کاؤچ پر چیخ اٹھیں
انڈسٹری میں خواتین ہی نہیں مرد بھی کاسٹنگ کاؤچ کا شکار ہوتے ہیں: اداکارہ صنم شھیٹی کا انکشاف— فوٹو:فائل

بھارتی کی مقامی تامل فلم انڈسٹری کی اداکارہ صنم شیٹی نے کاسٹنگ کاؤچ کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔

بھارت میں ہیما کمیٹی کی رپورٹ کے بعد ایک بار پھر فلم اور ٹی وی کی نگری میں می ٹو مہم جاری ہے۔ اس رپورٹ کے جاری ہونے کے بعد اداکارہ صنم شیٹی نے بھی چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں صنم نے کہا کہ ملیالم ہی نہیں تامل فلم انڈسٹری میں خواتین کو ہراساں کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہیما کمیٹی رپورٹ کی تفصیلات زیادہ نہیں جانتی لیکن اس کا ہم سب کو خیرمقدم کرنا چاہیے، میں اپنے تجربے کی بنیاد پر کہتی ہوں کہ آپ ’ناں‘ نہیں کرسکتے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ میں کاسٹنگ کاؤچ کے خلاف آواز ٹھا رہی ہوں، انڈسٹری میں خواتین ہی نہیں مرد بھی کاسٹنگ کاؤچ کا شکار ہوتے ہیں، فلموں میں کام حاصل کرنے کا یہ طریقہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ ٹیلنٹ کو موقع ملنا چاہیے۔

خیال رہے کہ صنم شیٹی اداکارہ و ماڈل ہیں، کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ مس ساؤتھ انڈیا 2016 بھی رہ چکی ہیں اور رئیلٹی شو بگ باس تامل میں بھی شریک رہی ہیں۔ 

واضح رہے کہ بھارت میں یہ پہلا موقع نہیں ہے کسی اداکارہ نے کاسٹنگ کاؤچ پر بات کی ہو بلکہ اس سے قبل ایشا گپتا، شرلین چوپڑا، اداکارہ کشور مرچنٹ سمیت کئی نے اس معاملے پر آواز اٹھائی ہے۔

مزید خبریں :