Time 28 اگست ، 2024
انٹرٹینمنٹ

بچپن میں ورون کو پروپوز کیا جس نے اسے مسترد کردیا: شردھا کپور کا انکشاف

v
بچپن میں ورون کو پروپوز کیا جس نے اسے مسترد کردیا: شردھا کپور کا انکشاف
شردھا کپور نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی بچن کی محبت کے حوالے سے گفتگو کی/ فائل فوٹو

بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے انکشاف کیا ہےکہ انہوں نے بچپن میں ورون دھون کو پروپوز کیا تھا جسے انہوں نے مسترد کردیا۔

شردھا کپور نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی بچن کی محبت کے حوالے سے گفتگو کی۔

اداکارہ نے  بتایا کہ یہ بہت پرانی کہانی ہے، یہ بات لوگوں کو پتا بھی ہے کہ ورون دھون نے میرا پروپوزل مسترد کیا تھا۔

شردھا نے کہا کہ ہم دونوں اپنے والد کے شوٹنگ سیٹ پر گئے تھے، مجھے بچپن میں ورون پر چھوٹا سا کرش تھا، ہم پہاڑ کی چوٹی پر گئے وہاں پر کھیلتے کھیلتے میں نے ورون سے بولا میں ایک بات الٹا بولوں گی تو آپ اس کا مطلب سمجھ جانا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ پھر میں نے ورون کو 'you love i ' بولا تو ورون نے سننے کے بعد جواب دیا کہ ‘مجھے لڑکیاں پسند نہیں ہیں اور  پھر وہ بھاگ کے چلا گیا۔

واضح رہے اداکارہ شردھا کپور اور ورون دھون نے فلم اے بی سی ڈی 2، اسٹریٹ ڈانسر 3 ڈی میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔

مزید خبریں :