07 اگست ، 2024
بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور اور بوائے فرینڈ راہول مودی کی راہیں جدا ہونے کی خبریں سرگرم ہو گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اپنے بوائے فرینڈ راہول مودی کو سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام سے ان فالو کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے ساتھ ہی شردھا نے راہول کی بہن اور پروڈکشن ہاؤس کو بھی ان فالو کردیا ہے جس سے جوڑے میں علیحدگی کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں جبکہ راہول مودی نے شردھا کپور کو تاحال فالو کر رکھا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نے ایک انسٹاگرام پوسٹ پر راہول مودی کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کی تھی اور اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ'دل رکھ لے، نیند تو واپس دے یار'۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شردھا کپور کے اس عمل کو فلم کی پروموشن کیلئے ایک پبلک اسٹنٹ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ ان دنوں اپنی ہارر کامیڈی فلم اسٹری 2 کی پروموشن میں مصروف ہیں جو 15 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔