28 اگست ، 2024
بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کے معمولی زخمی ہونے پر ان کے مداحوں نے ایک لاکھ گلاب بھیج دیے۔
گزشتہ ہفتے اروشی روٹیلا کے مداحوں کے لیے ایک افسوسناک خبر اس وقت سامنے آئی جب اداکارہ نے اپنے زخمی ہاتھ اور اسپتال میں موجود ہونے کی ویڈیو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
ویڈیو میں اروشی کے ہاتھ پر خون دیکھا گیا جبکہ ساتھ ہی وہ اسپتال میں آکسیجن لگائے بیٹھی تھیں۔
اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں سے ان کے لیے دعا کرنے کی درخواست بھی کی۔
تاہم پیر کو اروشی نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کی توجہ اس وقت حاصل کی جب انہوں نے انسٹاگرام پراپنی تصاویر اپ لوڈ کیں جس میں انہیں گلدستوں سے گھرے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اروشی نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میرے بہت ہی پیارے مداحوں نے میری جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے میرے لیے ایک لاکھ مہنگے گلاب بھیجے ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے اروشی کی پوسٹ پر تنقید کرتے ہوئے مخلتف کمنٹس کیے۔ایک صارف نے لکھا کہ اداکارہ صرف لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
کچھ صارفین نے اسے اوور ایکٹنگ قرار دیا اور کچھ نے اسے سستی تشہیر کا نام دیا۔
واضح رہے کہ ماڈل گرل اروشی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور تنازعات کے باعث ہمیشہ سے خبروں میں رہی ہیں۔