Time 29 اگست ، 2024
دنیا

بیلجیئم نے فلسطین میں جاری نسل کش پالیسی پر اسرائیل کو سزا دینےکا مطالبہ کردیا

بیلجیئم نے فلسطین میں جاری نسل کش پالیسی پر اسرائیل کو سزا دینےکا مطالبہ کردیا
ایک ایکس پوسٹ میں بیلجیئم کی نائب وزیراعظم نے یہ مطالبہ کیا/ فائل فوٹو

برسلز: بیلجیئم کی نائب وزیراعظم نے کہا ہے کہ فلسطین میں جاری اسرائیل کی نسل کشی کی پالیسی کو  سزا دیے  بغیر  نہیں جانے دینا چاہیے۔

بیلجیئم نے آج ہونے والی یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی غیر رسمی میٹنگ سے قبل نسل کشی کے بیانات دینے والے اسرائیلی وزرا اور  غیر قانوی آباد کاری میں ملوث تنظیموں (سیٹلرز)  پر  پابندیاں عائد کرنے کی حمایت کردی۔ 

بیلجیئم کی نائب وزیراعظم پیٹرا دی سٹر نے اپنی ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ میں کہا کہ 'نسل کشی پر مبنی پالیسیوں اور بیانات کو بغیر سزا دیے نہیں چھوڑنا چاہیے'۔ 

انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ' میں کل ہونے والے یورپی یونین کے خارجہ نمائندوں کے غیر رسمی اجلاس کی روشنی میں اسرائیلی وزرا  بن گویر اور سموترچ پر پابندیاں لگانے کی مکمل حمایت کرتی ہوں'۔ 

واضح رہےکہ امریکا سمیت متعدد ممالک پہلے ہی پرتششد آبادکاروں پر پابندیاں عائد کرچکے ہیں مگر اس کے باوجود غیر قانونی اسرائیلی آبادکار  اکثر فلسطینیوں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔ 


مزید خبریں :