Time 29 اگست ، 2024
پاکستان

بجلی بلوں میں ریلیف کی تشہیر دوسروں نےکی، ان کا شکریہ کہ ہمارا منصوبہ عوام تک پہنچایا، مریم نواز

لاہور: وزیر اعلیٰ  پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 46 ارب روپے سے بجلی کے بلوں میں ریلیف کی تشہیر دوسروں نےکی، ان کا شکریہ کہ ہمارا پراجیکٹ عوام تک پہنچایا۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ ریلیف پر مخالفین کو ہونے والی پریشانی سےحیرانی ہوئی،کام کرنے اور باتیں کرنے والوں میں واضح فرق ہوتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں ایسا ریلیف پہلےکبھی نہیں دیاگیا، ہر بل پر لکھا ہےکہ آپ کا اصل بل یہ تھا اور ریلیف کے بعد اتنا کم ہوگیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  اگلی گرمیوں کے بجلی کے بل میں ریلیف کے لیے ابھی سےکام شروع کردیا ہے۔ 

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 46 ارب روپے سے بجلی کے بلوں میں ریلیف نواز شریف کا وژن ہے اس کا کریڈٹ ان کو بھی ملناچاہیے، منصوبے پر عملدرآمد کے لیے وزیراعظم کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ بہت جلد سولر پینل پروگرام بھی شروع ہوجائے گا۔


مزید خبریں :