Time 30 اگست ، 2024
پاکستان

کراچی میں صبح سویرے قوس و قزح کا دلفریب نظارہ

کراچی میں صبح سویرے قوس و قزح کا دلفریب نظارہ
ناظم آباد میں آسمان پر قوس و قزح کے رنگوں نے موسم کے حسن کو دوبالا کردیا/ فوٹو سوشل میڈیا

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں صبح سویرے قوس و قزح کے رنگوں کا دلفریب نظارہ کیا گیا۔

 ناظم آباد میں آسمان پر قوس و قزح کے رنگوں نے موسم کے حسن کو دوبالا کیا تو ایسے میں شہری بھی اس نظارے سے محظوظ ہوئے بغیر رہ نہ سکے۔

 قوس و قزح کا مشاہدہ کرنے والوں نے اسے اپنے کیمرے میں محفوظ بھی کیا اور یہ تصویر بھی کراچی کے ایک شہری نے اپنے موبائل فون سے لی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں کئی روز سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کاسلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ بارش کا یہ سلسلہ کل 31 اگست تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب شہر کی مصروف ترین کاروباری شاہراہ آئی آئی چندریگر روڈ پر تیز ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں۔

مزید خبریں :