کاروبار

حکومت کا ایم ایل ون کے پہلے فیز پر عملدرآمد کا فیصلہ

حکومت کا ایم ایل ون کے پہلے فیز پر عملدرآمد کا فیصلہ
وفاقی کابینہ نے ایم ایل ون  منصوبے کے لیے چین پاکستان ریلوے کے درمیان فنانسنگ معاہدے کی بھی منظوری دے دی، ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے پر عمل درآمد کا فیصلہ کرلیا۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے دو نکاتی ایجنڈے پر غور کے بعد منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے رولز آف بزنس 1973 میں پی ڈبلیو ڈی کی بندش کے حوالے سے ترمیم کی منظوری دی اور کابینہ کی منظوری کے بعد  پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ فوری طور پر غیر فعال ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ریلوے لائن بچھانے کے منصوبے مین لائن ون  کے (ایم ایل 1) کے پہلے فیز  پر عملدرآمد کا فیصلہ  کیا ہے  اورکابینہ نے منصوبے کے لیے چین پاکستان ریلوے کے درمیان فنانسنگ معاہدے کی بھی منظوری دے دی۔

وضح رہے کہ ایم ایل ون کے منصوبے پر 6 ارب 80 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی اور ایم ایل ون منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور تک ریلوے نظام کو جدید بنایا جائے گاجب کہ یہ منصوبہ چین کے تعاون سے مرحلہ وار مکمل ہو گا۔


مزید خبریں :