Time 30 اگست ، 2024
پاکستان

ڈیپ ڈپریشن کے سبب کراچی میں تیز ہواؤں کا راج

ڈیپ ڈپریشن کے سبب کراچی میں تیز ہواؤں کا راج
گلشن اقبال بلاک 17 میں تیز ہواؤں کے باعث درخت اور بجلی کا کھمبا گرگیا جس سے سڑک ٹریفک کے لیے بند ہوگئی: ریسکیو/ فائل فوٹو

ڈیپ ڈپریشن کے سبب کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیپ ڈپریشن کا مرکز بحیرہ عرب میں داخل ہورہا ہے جو کراچی کے جنوب مشرق سے 190 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس سسٹم سےکراچی میں ہواؤں کے جھکڑ 40 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہے ہیں جب کہ ائیرپورٹ اور اطراف میں 20 سے 29 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

دوسری جانب ریسکیو حکام نے بتایا کہ گلشن اقبال بلاک 17 میں تیز ہواؤں کے باعث درخت گرگیا، درخت کے ساتھ بجلی کا کھمبا بھی گرا جس سے سڑک ٹریفک کے لیے بند ہوگئی۔


مزید خبریں :