Geo News
Geo News

پاکستان
16 فروری ، 2013

سابق چیئرمین اوگرا توقیرصادق کی حوالگی،ٹیم ابو ظبی روانہ

سابق چیئرمین اوگرا توقیرصادق کی حوالگی،ٹیم ابو ظبی روانہ

پشاور…سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کو تحویل میں لینے کیلیے تین رکنی ٹیم ابو ظبی روانہ ہوگئی ہے ۔نیب زرائع کے مطابق تین رکنی ٹیم گزشتہ رات پشاور سے ابو ظبی کے لئے روانہ ہوئی۔ ٹیم میں نیب اور پولیس کے ارکان شامل ہیں۔ زرائع کے مطابق تین رکنی ٹیم میں نیب افسران عرفان بیگ، وقاص احمد اور پولیس آفیسر رانا شاہد شامل ہیں۔ سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق اوگرا میں اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں اور اس وقت وہ ابوظہبی کی جیل میں ہیں۔

مزید خبریں :