Geo News
Geo News

پاکستان
16 فروری ، 2013

گلگت بلتستان کے متعدد علاقوں میں 2روز کی برفباری سے راستے بند

گلگت بلتستان کے متعدد علاقوں میں 2روز کی برفباری سے راستے بند

اسلام آباد…گلگت بلتستان کے متعدد علاقوں میں 2روز کی برفباری نے راستے بند کردیئے ہیں۔ ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلائڈنگ اور برفباری سے آمد و رفت معطل ہوگئی ،پنجاب میں بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔گلگت بلتستان کے علاقوں اسکردو،غذر،استور،دیامر اور ہنزہ نگر کے پہاڑوں پر 2روز سے برف باری جاری ہے جس کی وجہ سے متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں اور لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ہزارہ ڈویژن کے اضلاع مانسہرہ، بٹگرام،تور غر اور کوہستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری جاری ہے۔لینڈ سلائیڈنگ اور برف باری سے کاغان ،سرن،بٹل اور الائی میں رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔پنجاب کے مختلف شہروں فیصل آباد ،رحیم یار خان ،وہاڑی اور چیچہ وطنی میں وقفے وقفے سے بارش نے موسم کو مزید سرد کردیا ہے۔بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش سے سردی بڑھ گئی ہے ،زیارت ،کان مہتر زئی اور توبہ اچکزئی سمیت متعدد بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد راستوں کی بندش نے لوگوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔

مزید خبریں :