16 فروری ، 2013
بینکاک…تھائی لینڈ کے جوڑے نے شادی کو یادگار بنانے کیلئیسمندر کی گہرائی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ۔دولہا دلہن غوطہ خوری کے لباس پہنے بارہ میٹر گہرائی میں گئے جہاں شادی کی رسومات ادا کی گئیں، اِس تقریب کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا گیا۔ تھائی لینڈ کا جنوبی شہر ٹرینگ زیر آب شادیوں کے لیے شہرت رکھتا ہے ، دوہزار گیارہ میں یہاں ہونے والی شادی گنیز ورلڈ رکارڈ میں زیر آب سب سے بڑی شادی کے طور پر درج ہے۔