Geo News
Geo News

پاکستان

اسلام آباد پولیس نے مشتاق احمد سمیت غزہ مارچ کے گرفتار تمام شرکا کو رہا کردیا

اسلام آباد پولیس نے مشتاق احمد سمیت غزہ مارچ کے گرفتار تمام شرکا کو رہا کردیا
سینیٹر مشتاق سمیت سیوغزہ تحریک کے متعدد شرکا کو کل دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرحراست میں لیا گیا تھا: فائل فوٹو

اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت حراست میں لیے گئے دیگر افراد کو رہا کر دیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق دوبارہ ایسا نہ کرنے کی تحریری گارنٹی پر سابق سینیٹر مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ سمیت سیو غزہ موومنٹ کے افراد کو رہا کر دیا۔ 

یاد رہے کل گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے سیو غزہ موومنٹ کے متعدد شرکا کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرحراست میں لیا تھا۔ 

اس سے قبل اسی سال 22 جون کو وزیر داخلہ محسن نقوی سے سابق سینٹر مشتاق احمد کی ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد  اسلام آباد میں41 روز سے جاری سیو دی غزہ دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔


مزید خبریں :